• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر سعید راں سے بیلاروسی سفیر کی ملاقات

لاہور(خصوصی رپورٹر)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عامر سعید راں سے پاکستان میں بیلاروس سفیر آندرے میٹیلیسا کی ملاقات۔ اس موقع پر پاکستان میں بیلاروس کے نمائند الیا کاناپلیو بھی موجود تھے۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عامر سعید راں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا بیلاروس حکومت کی طرف سے پنجاب حکومت کے ساتھ مشترکہ کام کرنے کا عزم خوش آئند ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بیلاروس کی سرمایہ کاری سے پنجاب اور پاکستان کے دیگر حصوں میں سرمایہ کاری کے وسیع اقدامات سے پنجاب کی عوام کو فائدہ حاصل ہو گا۔
لاہور سے مزید