• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو نوشی‘ میٹھے مشروبات، ورزش کی کمی بیماریوں کا باعث بنتی ہے‘ ماہرین

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں دل کی بیماریاں خطرناک حد تک بڑھ رہی ہیں‘ انکی بڑی وجوہات میں موٹاپا بھی شامل ہے۔ تمباکو نوشی، میٹھے مشروبات، الٹرا پروسیسڈ فوڈز اور ورزش کی کمی دل کی بیماری کا باعث بنتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین صحت نے پناہ کے زیراہتمام سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر شازیہ صوبیہ سومرو مہمان خصوصی تھیں جبکہ میزبان ثناء اللہ گھمن تھے۔ مہمانوں میں میجر جنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی صدر پناہ‘ ڈاکٹر انجم جلال ایگزیکٹو ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ڈاکٹر شہزاد علی خان، کرنل (ر) شکیل احمد مرزا، بریگیڈیئر عبدالحمید صدیقی، پروفیسر عبدالباسط، ڈاکٹر صباء امجد، منور حسین شامل تھے۔
اسلام آباد سے مزید