• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی 30.62 فیصد پر پہنچ گئی، رواں ہفتے شرح میں 0.49 فیصد اضافہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.94فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح 30.62فیصد رہی۔

دودھ، دہی، مٹن، انڈے، چاول مہنگے، چینی ،گھی ، لہسن اور آلو سستے ، 21اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، احساس اعشاریوں کے انڈیکس کے مطابق 51اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جن میں 20اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں پیاز 47.77فیصد، ٹماٹر 30.29فیصد، برانڈڈ چائے 2.50فیصد، بریڈ 1.74فیصد اور صابن کی قیمت میں 1.13فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دودھ، دہی، مٹن، انڈے، چاول بھی مہنگے ہوئے۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ایل پی جی 4.14فیصد، گندم کا آٹا 2.99فیصد، دال مسور 1.59فیصد، کیلے 1.50فیصد، خوردنی تیل 1.12فیصد، چینی 0.60فیصد، لہسن 0.22فیصد، گھی 0.17فیصد اور آلو کی قیمت میں 0.13فیصد کمی ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید