• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم شہباز عدالت میں پیش، حمزہ کی حاضری معافی منظور

لاہور (نمائندہ جنگ) اسپیشل کورٹ سینٹرل میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 8 اکتوبرتک ملتوی کرتے ہوئے بریت کی درخواست پرمزیددلائل طلب کرلیے۔وزیر اعظم شہباز شریف عدالتی حکم پر عدالت پیش ہوئے جبکہ سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف نےروسٹرم پر کہا کہ میرے خلاف جھوٹا منی لانڈرنگ کا کیس بنایا گیا، اب مشکل ترین حالات میں مجھےپارٹی قائد نے سیاست کو دائو پر لگا کر ریاست کو بچانے کی ذمہ داری دی ہے، 20 سال وزیر اعلی رہا جس دوران ایسے فیصلے کیے جس سے خاندان کے کاروبار کو نقصان پہنچا،پٹرول کی قیمت اوپر جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید