اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ایک فارن فنڈڈ شیطانی دماغ 4 سال ملک کی تقدیر سے کھیلتا رہا اور انتہائی ڈھٹائی سے آج بھی وہی کر رہا ہے۔آڈیو لیک کے معاملے پر انہوں نے کہا ہے کہ عمران نے سیکورٹی میں سنگین رخنہ ڈالا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ جتنی بڑی اور سنگین سیکورٹی بریچ تم نے وزیراعظم آفس میں بیٹھ کر اپنے سیکرٹری اور حواریوں سے ملکر کی اسکا مقابلہ پاکستان کا بدترین دشمن بھی نہیں کر سکتا۔