• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر اسحاق ڈار منگل کو قومی معیشت کا اہم جائزہ پیش کرینگے

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مالیات و ریونیو کا 76واں اجلاس 4اکتوبر کو اڑھائی بجے دن طلب کر لیا جس کی صدارت قیصر احمد شیخ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کرینگے۔ وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سنیٹر اسحاق ڈار بھی اس کمیٹی میں ملکی معاشی صورتحال‘ ایف بی آر کی کارکردگی کے بارے میں کمیٹی کے اراکین کو اعتماد میں لیں گے جن میں ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی‘ مس وجیہہ قمر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے دوسرے ارکان آفتاب حسین صدیق‘ فہیم خان‘ مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی‘ فیض اللہ رضا نصراللہ‘ امجد علی خان‘ صداقت علی عباسی‘ صلاح الدین ایوبی‘ خالد حسین مگسی‘ انجینئر صابر حسین قائم خوانی‘ سید حسین طارق‘محترمہ نفیسہ شاہ‘ علی پرویز‘ برجیس طاہر‘ چوہدری خالد جاوید‘ناصر اقبال بوسال مدعو کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید