• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینٹل کلینک فائرنگ، دہشتگرد نے تھوکنے کیلئے ماسک اتارا، شکل ریکارڈ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی کے علاقے صدر میں چینی ڈینٹل کلینک میں فائرنگ میں ملوث دہشت گرد کے واردات کے وقت کسی سے مسلسل رابطے میں رہنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس کے مطابق 32 سالہ ملزم 5 فٹ 8 انچ قد اور دبلی پتلی جسامت کے ساتھ داڑھی والا تھا،دہشتگرد نے تھوکنے کیلئے ماسک اتارا تو شکل ریکارڈ ہوگئی۔ پریڈی تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر سجاد خان کے مطابق ملزم شام 3:54بجے صدر میں کلینک کے پاس پہنچا، 4:06بجے تک اپ اینڈ ڈائون گھومتا رہا، ملزم 04:07بجے ڈینٹل کلینک کے اندر گھسا، دو منٹ بعد تھوکنے کے لئے باہر نکلا، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سڑک پر تھوکنے کے دوران ملزم نے ماسک تارا جس سے اس کی شکل کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی، پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے کانوں پر موبائل فون کا ہینڈ فری مائیک لگا رکھا تھا جس سے وہ کسی سے مسلسل رابطے میں تھا۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم کلینک کے اندر چند منٹ بیٹھا رہا، 4:08 بجے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واردات کے بعد 04:10 بجے کلینک سے نکل کر فرار ہوتے دیکھا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید