• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیر کی صورتحال پر ذمہ دارانہ اقدامات کرے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلا م آباد(نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو قیام امن کی دعوت دی مگر گزشتہ ایک ہفتے میں مقبوضہ کشمیر میں 5مذید کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، پاکستان کی کوشش ہے کہ امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا معاملہ بہترانداز میں اٹھائے اور اس پر مختلف پہلوئوں سے جائزہ لیا جا رہا ہے، پاکستان افغانستان میں کسی قسم کی اور کسی بھی سطح پر مداخلت نہیں کر رہا اس حوالے سے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔بھارت کشمیر کی صورتحال پر ذمہ دارانہ اقدامات کرے ، عافیہ صدیقی کے معاملے کو اٹھانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں کو ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ذمہ دارانہ اقدامات کرنا ہوں گے کیوں کہ ان اقدامات کے بعد ہی بامقصد اور تعمیری تعلقات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید