• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا،محمد یوسف صدیقی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ماہر معاشیات محمد یوسف صدیقی نے کہا ہے کہ ٹیکس کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا، پاکستان میں رہنے والے ہر شخص چاہیے تنخواہ دار ہویا کاروباری انکم ٹیکس گوشوارے ٗضرور جمع کرائیں تاکہ ملک کو جو معاشی مسائل کا سامنا ہے، ان خیالات کا اظہار آئی سی ایم اے میں گوشوارے جمع کرانے کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیئرمین آئی سی ایم اے ملتان برانچ وقاص خالد نے کہا کہ مختلف موضوع پر سیمینار کرانے کا مقصد طلبا کے اندر ہر قسم کی آگاہی لانا ہے، آخر میں مہمان خصوصی کو یا دگاری شیلڈ اور طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
ملتان سے مزید