• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کی کروڑوں کی زمین جعلی دستاویزات پر فروخت

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کی کروڑوں کی زمین جعلی دستاویزات پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذ رائع کے مطابق سی ڈی اے نے موضع شاہ اللہ دتہ کی 858 کنال کا ایوارڈ 1989 کو کیا تھا جس کے تحت آدھی زمین کے مالکان سی ڈی اے سے رقم بھی وصول کرچکے ہیں، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے ثوبیہ حسام طورو کی جانب سے شاہ اللہ دتہ کی زمین کی حد بندی کے لیے آپریشن کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ یہ سی ڈی اے کی ایکوائر کردہ زمین مختلف پراجیکٹس کے لیے بک چکی ہے۔اس ضمن میں مزید تحقیق کرنے سے معلوم ہوا کہ زمین سی ڈی اے کے ایوارڈ 1989 کے ایکوائر ہوئی لیکن مقامی افراد نے شاملاتی حقوق استعمال کرتے ہوئے سی ڈی اے کی زمین پرائیویٹ لوگوں کو فروخت کردی تھی۔ سی ڈی اے کی ڈپٹی کمشنر ثوبیہ حسام کی جانب سے آپریشن کرنے کی کوشش کے بعد ایڈوکیٹ شاہ خاور کی جانب سے ایک قانونی نوٹس بھی بھیجا گیا ہے جس میں الاٹمنٹ دینے سے قبل حد بندی کرنے کو درست قرار نہیں دیا گیا ،، قانونی نوٹس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید