• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے تحت بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں آج ورکرز کنونشن، سراج الحق خطاب کریں گے

کراچی( نیوز ڈیسک )جماعت اسلامی کے تحت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اتوار 2اکتوبر کو بعد نماز مغرب نیو ایم اے جناح روڈ پر عظیم الشان اور تاریخی ’’ورکرز کنونشن ‘‘ منعقد ہوگا، کنونشن سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن و دیگر ذمہ داران خطاب کریں گے ۔ سیکریٹری کراچی منعم ظفر خان نے تمام کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ کنونشن میں اپنی بروقت شرکت کو یقینی بنائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید