• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت نے ورکرز ویلفیئر فنڈز میں خورد برد کا ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عبدالقادر اور سابق سیکرٹری افتخار رحیم وغیرہ کے خلاف ورکرز ویلفیئر فنڈز میں مبینہ خورد برد کا ریفرنس عدالتی دائر اختیار نہ ہونے پر نیب کو واپس بھجوا دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد اعظم کی عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر نیب ایکٹ2022ء کے تحت دائر درخواستوں پر جاری فیصلہ میں کہا کہ نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالتی دائرہ اختیار نہیں بنتا، ریفرنس واپس نیب کو بھجوایا جاتا ہے۔ نیب متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید