• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ایکس پینشن پروجیکٹ کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِ صحت و بہبودِ آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ایکس پینشن پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر سیکریٹری صحت سندھ طاہر حسین سانگی مہمانِ اعزاز کے طور پر شریک ہوئے، اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید محمد خالد بخاری نے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی، منصوبے کے تحت شعبہ حادثات کے بستروں کی تعداد 45 سے بڑھا کر 85 کر دی گئی ہے، جن میں ڈینگی، کورونا، ملیریا اور ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے لیے 15بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ بھی شامل ہے، 4 بستروں پر مشتمل آئی سی یو بھی قائم ، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق مختلف حصوں میں منظم کیا گیا ہے،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ حکومتِ سندھ عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے صحت کے شعبے میں مسلسل اقدامات کر رہی ہے، سیکریٹری صحت طاہر حسین سانگی نے منصوبے کی تکمیل پر اسپتال انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ایمرجنسی کیئر سسٹم مزید مضبوط ہوگا، تقریب میں ڈاکٹرز، اسپتال انتظامیہ، محکمہ صحت کے افسران اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید