• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کھلی کچہری، ہاؤسنگ سوسائٹیز متاثرین نے شکایات کے انبار لگا دئیے

اسلام آباد (عاصم جاوید) مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین نے نیب راولپنڈی/ اسلام آباد کے دفتر میں شکایات کے انبار لگا دئیے۔ گزشتہ روز نیب راولپنڈی/ اسلام آباد کے دفتر میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کیلئے کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد بٹ اور ڈی جی نیب راولپنڈی/ اسلام آباد وقار احمد چوہان نے متاثرین کی شکایات سنیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو متاثرین کی شکایات کا جائزہ لے کر ان کا ازالہ کرے گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس سے قبل نووا سٹی اسلام آباد کے متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین نے نووا سٹی کی فائلز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور انصاف کی فراہمی، پلاٹس یا لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے شدید نعرے بازی کی۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ نووا سٹی میں سرمایہ کاری کرنے والے ہزاروں شہری برسوں سے مشکلات کا شکار ہیں، مگر انہیں تاحال انصاف فراہم نہیں کیا جا سکا۔

ملک بھر سے سے مزید