کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے چھوٹے سرمایہ کاروں کیلئے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کو مزید آسان بناتے ہوئے کم رسک میوچل فنڈ اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد میں نمایاں اضافہ کردیا ہے۔اس حوالے سے ریگولیٹری فریم ورک میں ترمیم کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت سہل اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد 2لاکھ سے بڑھا کر 10لاکھ روپے کر دی گئی جبکہ سہولت اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد 8 لاکھ سے بڑھا کر 30لاکھ روپے ہوگئی۔سرکلر کے مطابق ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں فوری ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔