کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکمراں سیاسی جماعتیں اپنے انتخابی نعروں کو عملی شکل دیں، سندھ کا تو حال بہت ہی خراب ہے جہاں معاشی حب کراچی کھنڈر بنا ہوا ہے، 300یونٹ بجلی مفت دینے کا وعدہ کرنے والے اب 200یونٹ پر سےسبسڈی ختم کررہے ہیں، گیس کے صارفین کے ساتھ اس قسم کے اقدام کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔