اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات، ذاتی معالج کی رسائی اور ضروری سامان فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ گذشتہ روز مبشرہ مانیکا کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل پیش کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ 17 اپریل 2026 کو ملاقات کروائی گئی،7 ہفتوں میں کوئی ملاقات نہیں کروائی گئی جبکہ ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست کی سماعت پر اعتراض کیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جس دن بشری کا آپریشن ہوا، ایک ایمرجنسی میٹنگ چند منٹ کے لئے کروائی گئی۔