• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، مظاہروں میں یورپی شہریوں کے ملوث ہونے کا انکشاف، 9غیر ملکی گرفتار

کراچی( نیوز ڈیسک) ایران میں پولیس حراست کے دوران مہسا امینی کی ہلاکت پر ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں میں یورپی شہریوں کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ، ایرانی پولیس نے مظاہروں کے دوران کے دوران بدامنی پھیلانے کے الزام میں ایرانی پولیس نے 9یورپی باشندوں کو گرفتار کر لیا ، رپورٹ کے مطابق مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد جرمنی، پولینڈ، اٹلی، فرانس، ہالینڈ، سویڈن اور دیگر ممالک کے شہریوں کی گرفتاری کے نتیجے میں ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ دوسری جانب ایران کے صوبے سیستان کے دارالحکومت زاہدان پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے مسلح مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران پاسداران انقلاب کا ایک اور کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے جس کے بعد زاہدان میں جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 20ہوگئی ہے جس میں پاسداران انقلاب کے دو کمانڈر شامل ہیں ۔ ایران نے امریکا پر الزام لگایا کہ ’امریکا، ایران میں بدامنی کا فائدہ اٹھا کر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید