• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے تعلیمی سیشن کے 3 ماہ گزر گئے‘ درسی کتب کی فراہمی نہ ہوسکی‘ جماعت اسلامی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) مفت تعلیم کے دعوے پورے نہ ہو سکے۔ نئے تعلیمی سیشن 2022-23ء کے 3ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال سکولوں میں درسی کتب کی مکمل فراہمی ممکن نہیں ہو سکی۔ ستم ظریفی یہ کہ کتب مارکیٹ میں قیمتاً بھی دستیاب نہیں ہیں۔ موجودہ تعلیمی سیشن کا دورانیہ صرف 8ماہ کا رہ گیا ہے اور اس میں سے بھی بیشتر وقت نصابی کتب کے انتظار میں گزر چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان شعبہ تعلیم کی نگران عائشہ یاسمین نے صوبہ سندھ سمیت سکولوں اور مارکیٹ میں درسی کتب کی عدم دستیابی اور طلباء و طالبات کی پریشانی کے حوالے سے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نصابی کتب کی عدم دستیابی کےمسئلے پر فوری توجہ دے اور کتابوں کی فوری فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تعلیمی اداروں میں پڑھائی عروج پر ہے‘ چند ماہ بعد اعلیٰ اور ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحانات متوقع ہیں۔طلباء اپنے تعلیمی سیشن کی ایک سہ ماہی کتب کے انتظار میں ضائع کر چکے ہیں تو نصاب کی تکمیل کیسے ممکن ہو گی؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ طلباء کے قیمتی وقت کا احساس کرتے ہوئے درسی کتب کی کمی کو فوری دور کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید