اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سنگین جرائم میں ملوث 07اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر کے منشیات، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ تھا نہ رمنا، تھانہ گجانی، تھانہ نون ، تھانہ کورال ، تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ پھلگراں پولیس ٹیموں نے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے737گر ام آئس، 560گرام چرس ، مختلف بو ر کے پانچ عدد پستول، دو گنیں ، ایک رائفل ، ایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کرلی،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 07مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔