• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ روڈ کی خستہ حالی، دھول مٹی اور پتھروں کی آماجگاہ بن گئی

راولپنڈی (ساجد چوہدری )وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرے پنجاب منصوبے کو نہ صرف گلی محلے میں سراہا جا رہا ہے بلکہ بعض ممالک میں بھی اسے رول ماڈل کے طور پر اپنایا جا رہا ہے ،صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح راولپنڈی کے دیہی علاقوں کی گلیوں اور سڑکوں کی باقاعدگی سے صفائی کی جا رہی ہے مگر بدقسمتی سے راولپنڈی کی انتہائی اہم شاہراہ ہائی کورٹ روڈ (چوہدری بوستان روڈ )مٹی ، پتھروں کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے ، ایسے لگتا ہے کہ یہ پانچ ، چھ کلومیٹر کی سڑک شاید پنجاب میں آتی ہی نہیں ہے ،جی ٹی روڈ (سواں پل )سے شروع ہونے والی ہائی کورٹ روڈ پر نہ صرف بڑے بڑے اور مٹی کے ڈھیر لگے ہوئے ہوتے ہیں بلکہ یہاں پر سیوریج لائن کے بند ہونے کی وجہ سے کا گندا پانی روڈ پر بہہ رہا ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے رمضان المبارک کے اس بابرکت اور مبارک مہینے میں وہاں سے پیدل گزرنے والوں اور موٹر سائیکل سواروں کے کپڑے بھی ناپاک ہو رہے ہوتے ہیں مگر متعلقہ ادارے بالکل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، یہ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے ٹریفک یہاں پر رینگ رینگ کر چل رہی ہوتی ہے۔ اہل علاقہ خصوصاً اس روڈ پر سفر کرنے والے شہریوں نے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس روڈ کی صفائی خصوصاً ہائیکورٹ روڈ سے ملحقہ سڑک کے حصے سے پتھر اٹھوانے ، سیوریج لائن کی درستگی سمیت روڈ کی صفائی اور مرمت کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جائے ۔
اسلام آباد سے مزید