• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن کے اساتذہ کا لیاقت باغ میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

راولپنڈی (ساجد چوہدری) راولپنڈی ڈویژن کے اساتذہ نے (کل) منگل کو لیاقت باغ میں احتجاجی مظاہرے کا  اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اگیکا کے پلیٹ فارم سے احتجاج حکومت کی مثبت پیشرفت کی وجہ سے وقتی طور دھرنا مؤخر کیا گیا ہے تاہم  ڈویژنل احتجاجی مظاہرے بدستور جاری رہیں گے، جس میں خواتین و مرد اساتذہ کرام شرکت کریں گے، صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی بشارت القادری اور جنرل سیکرٹری قاری عبدالروف کے مطابق یہ احتجاج  پریس کلب لیاقت باغ راولپنڈی میں صبح 10بجے ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید