اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری، ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ٹاسک، یکم رمضان سے اب تک 100سے زائد گداگروں کو حوالات منتقل کر دیا گیا ، گداگروں کا ڈیٹا مرتب کر کے دوبارہ شہر میں داخلے کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، رمضان میں فعال ہونے والے گداگری نیٹ ورکس کو ہر صورت روکا جائے گا، گداگروں کے خلاف کاروائیاں شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔