• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں وارداتیں، شہری 18موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے

راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 15 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہو گئے، تھانہ چک لالہ کے علاقہ ناصر کالونی میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرعبداللہ سے40ہزار روپے، موٹر سائیکل سی ڈی 70اور 2موبائل چھین کرفرار ہو گئے، پیپلز کالونی میں شاہد محمود کے گھرسے 4لاکھ 13 ہزار روپے اور طلائی زیورات ،ڈھوک محمددین میں صداقت حسین کے گھرسے 2پانی والے پمپ،بجلی کی تاریں اور 10پنکھے ،ڈھوک مغل میں لال محمدکے گھر سے 30ہزار روپے ،2موبائل اوررکشے کا اصل سمارٹ کارڈ،بحریہ ٹاؤن میں عمران کے کمرے سےپانچ لاکھ روپے نقدی اور 30لاکھ روپے کے طلائی زیورات ،چہان میں عبدالرحمان کے ڈیرے سے مویشی مالیتی 13لاکھ روپےچوری کرلئے گئے ۔ ادھر وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھیننے اور سٹریٹ کرائم کا سلسلہ جاری ہے ، تھانہ مارگلہ ، تھانہ گولڑہ اور تھانہ شمس کالونی کے علاقوں سے تین موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید