• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل کھڑا کرنے کا تنازع، خاتون اور بیٹے کو زخمی کر دیا، ملزمان گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) موٹر سائیکل کھڑا کرنے کے تنازع پر تشدد کرکے خاتون اور انکے بیٹے کو زخمی کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 روز قبل موٹر سائیکل کھڑا کرنے کے تنازع پر تشدد کرکے خاتون اور انکے بیٹے کو زخمی کرنے والے 2ملزموں کو گرفتارکرلیا،متن مقدمہ کے مطابق پلازے کے سامنے موٹر سائیکل کھڑا کیا تو چند افراد نے مجھے اور میری والدہ کو تشدد کرکے زخمی کر دیا، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2ملزموں کوگرفتار کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید