راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )2رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 3مسروقہ موٹر سائیکل اور 13ہزار روپے برآمد کرلئے گئے ، تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے 3مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 13ہزار روپے برآمد ہوئی۔ جبکہ راولپنڈی پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کر کے شراب اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، وارث خان پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے10لیٹر شراب برآمد کی جب کہ چکلالہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔