کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ سیگفرائیڈ ایکمین کے معاہدے کو جاری رکھنے کے لئے ان کی کار کردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام سے ان کی پچھلے دو سال کی پر فار منس کے بارے میں رپورٹ طلب کرنے کا اشارہ دیا ہے، ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی ماہانہ رقم پاکستان اسپورٹس بورڈ دیتا ہے ، تاہم پی ایس بی کے حکام ان کی پر فار منس سے ناخوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کی کوچنگ میں قومی ٹیم کی کار کردگی میں کوئی واضح فرق دکھائی نہیں دے رہا ہے۔