ٹیکسلا(ایجنسیاں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج بھی ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے‘چیئرمین پی ٹی آئی سامراج سے لڑ رہے ہیں، سپرپاور سے لڑرہے ہیں، عمران خان! باہرنکلو عوام آپ کا انتظار کررہی ہے‘ جس سائفرکے انکاری تھے اسی کے اقراری بن گئے ہیں،چلمن کے پیچھے اور دستانے پہنے فیصلے ٹوٹ رہے ہیںجو انہیں لے کر آئے تھے وہی لے کر جائیں گے‘قوم خدا کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔