لاہور(خصوصی نمائندہ،مانیٹر نگ سیل) مریم نوازنےاسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سےعمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنےکےفیصلےکےردعمل میں کہاہےکہ یہ کیس خارج نہیں ہوئی،عمران خان کومعافی ملی ہے، میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھےنیب کی حبس بےجاہ،جیل کی ڈیتھ سیل میں رکھا،نائب صدر(ن) لیگ نےٹویٹ کی کہ توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے۔ درگزر ہوا ہے۔قبل ازیںلاہورہائیکورٹ کی جانب سےپاسپورٹ واپس ملنےکی ہدایت پرٹویٹ کی کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں 3سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے”تفتیش” کے لیے 3ماہ نیب میں حبس بےجاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔