• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاف ریلیف پروگرام تشکیل نہ دیا تو نیا انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، سراج الحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں قومی خزانہ، توشہ خانہ اور اب سیلاب متاثرین کی امداد بھی محفوظ نہیں ہے۔ حکمرانوں نے سیلاب متاثرین کے لیے شفاف ریلیف پروگرام تشکیل نہ دیا تو نیا انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔ 22کروڑ عوام معاشی، سیاسی اور سماجی دہشت گردی کا شکار ہے۔ مرکز اور صوبائی حکومتوں کا بحالی اور ریلیف کے کاموں میں کردار دوربین سے بھی نظر نہیں آتا۔ ملک میں مہنگائی کا 47سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا، لوگ آٹے کے حصول کے لیے دربدر ہو گئے۔ سندھ میں سیلاب و بارش متا ثرین کی حالت زار حکومتی دعوؤں کی نفی ہے،بیماریوں کی صورت میں نیا انسانی المیہ جنم لینے جارہا ہے، لیکن اقتدار کی جنگ میں مصروف حکمرانوں کو خیال نہیں ہے، وہ جا م شورو میں کراچی نہر کے کنارے واقعہ الخدمت کے تحت قائم خیمہ بستی کے دورے اور وہاں امداد کی تقسیم کے دوران متاثرین سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر نائب امیر پاکستان اسد اللہ بھٹو، امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی اور دیگر صوبائی و مقامی رہنما بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید