• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان آرٹس کونسل نے عشرہ شان رحمت ا للعالمینؐ کا آغاز کر دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان آرٹس کونسل نے عشرہ شان رحمت للعالمین ﷺ کے سلسلے میں تقریبات کا آغاز کر دیا ہے۔ تقریبات کا آغاز مقابلہ خطاطی سے کیا گیا جس میں اسم محمد ؐ کا مقابلہ کرایا گیا۔ مقابلے میں عمیمہ یحیٰی نے پہلی، نہال یشل نے دوسری جبکہ حافظ مومن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ نبی آخرالزماںؐ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ منصفین محمد مختار علی اور راشد سیال کا کہنا تھا کہ ملتان آرٹس کونسل کی جانب سے خطاطی کے مقابلوں کا انعقاد مثبت قدم ہے۔ آج گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائیر سیکنڈری سکول ملتان میں مقابلہ حسن قرات منعقد کرایا جائے گا جبکہ 5 اکتوبر کو آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں میلاد کی محفل منعقد کرائی جائے گی۔ 5 اکتوبر کو ہی گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول میں کوئز پروگرام منعقد کرایا جائے گا۔ 6 اکتوبر کو آرٹس کونسل میں خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کی جائے گی جس میں خطے کے نامور خطاط حضرات کے فن پارے پیش کیے جائیں گے۔ 7 اکتوبر کو آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں محفلِ سماع منعقد کرائی جائے گی ۔
ملتان سے مزید