• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم کا اسلام آباد ماڈل کالج جی سیون ٹو کا دورہ

اسلام آباد ( وقائع نگار) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت تعلیم زیب جعفر نےاسلام آباد ماڈل کالج برائے طلباء جی سیون ٹو کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر سکولز عبدالوحید،ایریا ایجوکیشن آفیسر شفقت جنجوعہ،پرنسپل رضا حسین موجود تھے۔ زیب جعفر نے کلاسز کا معائنہ کیا اور بچوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے کالج کی ورکشاپس اور کھیل کے میدان کا بھی معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان کو مزید بہتر کریں۔ انہوں نے اساتذہ کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اسلام آباد سے مزید