ملتان (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سائفر کی سازش دراصل عوام کی توجہ اپنی نااہلی سے ہٹانے کے لئے رچائی گئی۔ ماضی میں کئے گئے معاہدے مہنگائی کا باعث بن رہے ہیں۔ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں آمرانہ رویہ اختیار کیا۔ آج میری ایک بار پھر کردارکشی ہو رہی ہے ۔ اس کا جواب 16اکتوبر کو مخالفین کو مل جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود ، خواجہ رضوان عالم ، عبدالقادر شاہین ، راؤ ساجد علی ، راؤ ساجد علی ، نسیم لابر ، ایم این اے نوید عامر جیوا ، کامران بھٹہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کیس میں اگر مجھے سزا ہوئی تو میں ان کی طرح ہرگز نہیں روؤں گا ۔ میں عدالتی فیصلہ کو خوش دلی سے قبول کروں گا ۔ میں نے پہلے بھی میں نے عدالتی فیصلہ کو قبول کیا ۔ لیکن آئین کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔ آج بھی جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسہ پر پابندی لگائی گئی ۔ اس دوران میرے دونوں بیٹوں کو جیل میں ڈالا گیا۔ میری کردار کشی کی گئی ۔