• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل 8 ویں روز ڈالر سستا، روپیہ تگڑا، اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں مسلسل آٹھویں دن ڈالر کی قدر میں کمی جاری رہی۔

انٹر بینک میں ڈالر 1.90 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے سستا ہو گیا،،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.85 روپے کی کمی سے 227.25 روپے سے کم ہو کر 225.40روپے اور قیمت فروخت 1.90 روپے کی کمی سے 227.50 روپے سے کم ہو کر 225.60 روپے ہو گئی ہے دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 2 روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 227.50 روپے سے کم ہو کر 225.50 روپے اور قیمت فروخت 229.50 روپے سے کم ہو کر 227.50 روپے ہو گئی ہے .

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 1.20 روپے کی کمی سے 222.20 روپے سے کم ہو کر 221.00 روپے اور قیمت فروخت 1.60 روپے کے اضافے سے 224.40 روپے سے بڑھ کر 226.00 روپے ہو گئی، واضح رہے کہ 22ستمبر سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تقریباً 14 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 17 روپے کم ہو چکی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج،روپے کی قدر میں مسلسل بہتری،تجارتی خسارے میں کمی اورمعیشت بارے دیگر مثبت خبروںکی وجہ سے مارکیٹ میں زبردست سرگرمی سے تیزی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس 139 پوائنٹس بڑھ گیا،سرمایہ کاری مالیت میں 8 ارب 75 کروڑ 72 لاکھ روپے کا اضافہ،46.87 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی،کاروباری حجم میں 220.13 فیصد کا زبردست اضافہ.

تفصیلات کے مطابق نئے وزیر خزانہ کے چارج سنبھالنے اور ڈالر کی قیمت 200 روپے سے نیچے آنے کے واضح اعلان کے ساتھ تجارتی خسارے میں کمی اور معاشی صورتحال سے متعلق دیگرمثبت خبروں کی وجہ سے منگل کو سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی۔

اہم خبریں سے مزید