راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازار لگا ہے‘عمران کی کال ناگزیر ہے اور تاخیر کی گنجائش نہیں ہے‘ابھی نہیں توکبھی نہیں‘ عمران خان کے سواکوئی دوسرا آپشن نہیں ‘سائفر محفوظ ہےمگر غریب کا مسئلہ مہنگائی ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسئلہ اپنے کیسز ختم کرانا تھا،مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مفتاح کو اپنے رشتے دار سے تبدیل کروانا تھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا۔ غریب معاشی طور پر مرجائیں گے، ہر ایک نے اپناکام نکلوانا ہے۔