کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے بیڑے میں حال ہی میں نیا شامل ہونے والا طیارہ ایئر بس۔ 320 فعال ہو گیا ، نئے طیارے نے 166 مسافروں کے ساتھ اسلام آباد سے کراچی کی پہلی پرواز بھر لی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے فضائی بیڑے میں شامل کردہ نیا طیارہ A320 فعال ہوگیا ہے۔ نیا جہاز پی کے 369 اسلام آباد سے کراچی کے لیے166 مسافروں کو لے کر چار بجے روانہ ہوا،رجسٹریشن نمبر AP-BMV ایئربس کمپنی کا بنایا گیا طیارہ ہے جو جدید کیبن سے آراستہ ہے،یہ طیارہ 6 سال کے لیے ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے۔