• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن کی 5 اسکیموں کیلئے پری کوالیفکیشن نوٹس جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ہائی وے نے ملتان ڈویژن کی 5 بڑی سکیموں کیلئے پری کوالیفکیشن نوٹس جاری کردیا ہے ، ان سکیموں میں 11 کلومیٹر متی تل روڈ ، 6 کلومیٹر ریلوے اسٹیشن تا پبلک سکول روڈ، 15.5 کلومیٹر بستی ملوک تا شجاع آباد روڈ، جلال پور پرمٹ 17.30 کلومیٹر کی مرمت ، 45.5 کلومیٹر شجاع آباد روڈ کی مرمت شامل ہیں، حکومت کی جانب سے مذکورہ ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز مختص کر دئیے گئے اور جلد جاری کئے جائیں گے ۔ پری کوالیفیکشن کیلئے 17 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
ملتان سے مزید