• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی احکامات کی حکم عدولی، سابق ایس ایچ او سمیت تین تھانیداروں کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) عدالتی احکامات کی حکم عدولی اوراختیارات کاناجائزاستعمال کرنے پر سابق ایس ایچ اوصادق آبادسمیت تین تھانیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ صادق آباد میں ایف آئی آردرج کراتے ہو ایس ایچ او شفقت علی خان نے بتایاکہ اے ایس آئی شہزاد ظفر نے مسل مقدمہ نمبر 2463/22 تھانہ صادق آباد برائے اخراج رپورٹ میرے سامنے پیش کی۔ مطالعہ مسل کرنے پر پایا گیا کہ سب انسپکٹر  افتخار احمد ، سب انسپکٹرطاہر ریحان سا بقہ ایس ایچ او، اورٹی اے ایس آئی شہزاد ظفر نے مقدمہ درج کر کے اصل حقائق افسران بالا سے چھپا ئے، اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے ملزمان کو گرفتار کر کےتوہین عدالت کاارتکاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید