• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم ٹیم کے ہر کھلاڑی کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، شاداب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم ٹیم کے ہر کھلاڑی کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں اور چٹان کی طرح ان کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ کھلاڑی کپتان کے اعتماد پر پورا اتریں اپنی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ سے کپتان کے اعتماد پر پورا اترنے کا وقت آگیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف سیریز میں صرف2 دن ہمارے خراب گئے اور ہم سیریز ہار گئے، انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پرشائقین سمیت عوام کا غصہ اور مایوسی کو سمجھتے ہیں۔ لاہور سے کرائسٹ چرچ کی طویل فلائٹ میں ہمیں خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لینے کا موقع ملا۔

اسپورٹس سے مزید