• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق ٹیسٹ عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کو اچھی سیریز ملی ہیں۔ انگلینڈ بڑی سخت ٹیم ہے اس کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا، اب نیوزی لینڈ کی ٹف کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملے گا، وہاں کی کنڈیشنز بڑی مختلف ہوتی ہیں، اس سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل یہ ٹور بڑا زبردست ہے ، عامر جمال کو 5،6 برس سے کھیلتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، اس نے خود کو بہت بہتر کیا ہے ، آل راؤنڈر کا آنا اچھی بات ہے۔