لاہور(نمائندہ جنگ) لاہورکی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کی آشیانہ اقبال ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا، احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ شہباز شریف کی عدم پیشی سے ٹرائل متاثر نہیں ہو گا، عدالت کے طلب کرنے پر شہباز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند ہونگے۔