• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس سی ملتان ریجن کی جانب سے سیلاب متاثرین میں 78 ہزارراشن بیگ تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) ملتان ریجن نے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف پیکیج کے تحت جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں تقریباً 78 ہزارراشن بیگز تقسیم کیے، یو ایس سی کے ریجنل منیجر چوہدری سجاد حسین چدھڑ نے بتایا کہ ڈی جی خان، راجن پور، قبائلی علاقوں اور سکھر کے اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ افراد کو راشن کے تھیلے فراہم کیے گئے، راشن کے تھیلوں میں دالیں، چاول، چینی، نمک، گھی، آٹا، اچار، دودھ اور دیگر اشیا شامل ہیں،ریجن بھر میں 84 یو ایس سی سٹورز اور 27 یو ایس سی فرنچائزز کے ذریعے عوام کو مختلف اشیا پر ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔
ملتان سے مزید