• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے مزدوریونین کی اسلام آباد چیمبر کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے قائدچوہدری یسیٰن، صدراورنگزیب خان ،چیئرمین شاکر زمان ،سپریم ہیڈ محمود علی، راجہ صابر،سردار آصف ، طارق گجر ، چوہدری زاہد ،ملک خلیل ،چوہدری سفیر و دیگر عہدیدران نے اسلام آباد چیمبر کے دفتر کا دورہ کیا اورچیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدراحسن بختاوری، سینئر نائب صدرفہدوحید،نائب صدر انجینئر اظہر السلام ودیگر عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پرمبارکباد دی،اس موقع پر فائونڈر گروپ کے چیئرمین خالد اقبال ملک، اعجاز عباسی، میاں اکرم فرید، ظفر بختاوری،خالد چوہدری و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔چوہدری یٰسین نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران آئندہ بھی تاجروں کی بہتری کیلئے اپنی جدوجہد اور کاوشوں کو جاری رکھیں گے اور سی ڈی اے مزدور یونین ہمیشہ کی طرح ان کی اخلاقی حمایت اور تائید جاری رکھے گی۔
اسلام آباد سے مزید