• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کی بحالی کاکام بھی یقینی بنایاجائے گا، الخدمت فائونڈیشن

کوئٹہ(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد نے کہاہےکہ ریسکیو اور ریلیف کی تاریخ ساز سرگرمیوں کے بعد سیلاب متاثرین کی بحالی کو بھی یقینی بنایا جائے گا متاثرین کی بحالی کے وسائل ہڑپ کرنا بہت بڑاظلم ہوگا حکومتی ادارے متاثرین کے مسائل وپریشانیوں کو دیکھتے ہوئے دیانت داری سے ریلیف وبحالی کا کام کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین سے گفتگو، ریلیف سامان تقسیم کرنے اور ذمہ داران سے گفتگو کرتے دوران کیا انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین اب بھی امداد کے منتظر اور پریشانیوں کا شکار ہے ہمارا کام ونیٹ ورک سب دیانت داری اخلاص نیک نیتی پرمبنی ہے احتساب وآڈٹ کا بہترین سسٹم ہے مخیر حضرات نے انہی چیزوں کو دیکھ کر ہم پر اعتماد کیاہے۔

کوئٹہ سے مزید