• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔بختاور بھٹونے سوشل میڈیا پر دوسرے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے تاریخ 5 اکتوبر 2022 کی درج کی۔اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ ہم دوسرے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دیتے ہوئے خاصے خوش ہیں۔ بختاور کے ہاں گزشتہ برس 11 اکتوبر کو پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام حاکم چوہدری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید