• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ نواز لیگ کا وطیرہ، وقار مہدی

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی جلسے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پی پی پی  قیادت کے خلاف  ہرزہ سرائی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی ہوئی قومی و بین الاقوامی پذیرائی سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو  پریشانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی مفادات اور مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ جرأت، دلیل اور وقار کے ساتھ آواز بلند کرنے والے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کو سیاسی ہدف بنانا مسلم لیگ (ن) کی سیاسی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔

ملک بھر سے سے مزید