• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BDGS کی جانب سے بلدیہ ٹائون اور کالا پل پر بلڈ کیمپس

کراچی (جنگ نیوز) بلڈ ڈونرز گروپ آف سوسائٹیز(بی ڈی جی ایس) کی جانب سےہزارہ کالونی، کالا پل اور بلدیہ ٹائون میں بلڈ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ۔دونوں کیمپس میں 70کے قریب نوجوانوں نے خون کے عطیات جمع کروائے۔پہلا کیمپ بی جی ڈی ایس اور ہزارہ فرینڈز بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے اشتراک کالا پل پر منعقد کیا گیا جبکہ دوسرا کیمپ کچھی میانہ جماعت کے تعاون سے مسلم مجاہد کالونی بلدیہ ٹائون میں ہوا۔ اس موقع پر علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے بھی کیمپس کے دورے کئے اور انسانیت کی خدمت کے عظیم مشن میں نوجوانوں کے جو ش وخروش کو سراہا۔
ملک بھر سے سے مزید