• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی بیٹیاں قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں، راجہ علی رضا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار ) چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نےپیاس یونیورسٹی کی 12ویں کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بیٹیاںقومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس سال ڈگری حاصل کرنیوالوں میں طالبات کی اکثریت رہی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پیاس) یونیورسٹی کی 12ویں کانووکیشن کی پروقار تقریب انعام الرحمٰن آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پیاس یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز اور چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، ڈاکٹر راجہ علی رضا انور تھے، جنہوں نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 270 کامیاب بی ایس طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔اس موقع پر الیکٹریکل انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ، کیمیکل انجینئرنگ، میٹریلز اینڈ میٹالرجیکل انجینئرنگ، فزکس اور کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنسز سمیت مختلف شعبوں کے طلبہ و طالبات کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔ تقریب میں ممتاز سائنس دان ڈاکٹر انعام الرحمٰن، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ممبران، ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید