• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، پاکستان تجارتی حجم کو10 ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا، ایرانی وزیر داخلہ

اسلام آباد ( طاہر خلیل )ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نےکہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے مابین تجارتی تبادلے کے حجم کو موجودہ 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 10 ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔ وہ پیر کو نور خان ایئر بیس آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا گرمجوشی سے استقبال کیا ، پولیس کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی۔ ایرانی وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس اہم دورے میں ان کے ہمراہ ایران کی وزارت داخلہ، وزارتِ پٹرولیم، وزارتِ زراعت اور وزارتِ شہری ترقی کے اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد پاکستان آیا ہے۔دور ے کا بنیادی مقصد ان تمام شعبوں میں دوطرفہ اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا ہے۔ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ دورہ تقریباً ایک ماہ قبل ایرانی صدر کے دورہِ پاکستان کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد اور ان کی پیروی کا تسلسل ہے۔
ملک بھر سے سے مزید