کراچی ( اسٹاف رپورٹر) معروف گلو کار، غزل گاہیک جمال اکبر بدھ کے روز یہاں کراچی میں مختصر علالت کے بعد عارضہ قلب کے سبب انتقال کر گئے ، ان کی عمر 68 سال تھی۔ وہ ایک عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے ، ان کے بیٹری بھی نصب کی گی تھی ، جمال اکبر کی نماز جنازہ جمعہ کےروز بعد نماز جمعہ گلستان جوہر بلاک12 کی عثمان غنی مسجد میں ادا کی جاے گی، جمال اکبر کے لوحقین میں ان کی بیوہ سمیت پانچ صاحبزادیاں شامل ہیں۔